یاسر نواز اور حنا الطاف بہت جلد ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ‘اللہ جنت ہائے’ میں نظر آئینگے۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو پر بہت جلد ایک ڈرامہ شروع ہونے والا ہے جس کا نام اللہ جنت ہائے ہے، ڈرامے میں حنا الطاف اور یاسر نواز کے علاوہ سنیتا مارشل، ماریہ واسطی، کامران جیلانی، سمیع خان اور اظفر رحمان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈرامے کے ٹیزر سے یہی لگتا ہے کہ یاسر نواز ایک بڑی عمر کے غیر شادی شدہ فرد کا کردار ادا کریں گے۔