اداکار فیروز خان اور اشنا شاہ کی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے والی تازہ ترین ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کے ذہنوں میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ د ونوں اداکار خفیہ طور پر ڈیٹنگ کررہےہوں۔
گزشتہ دنوں فیروز خان اور عشنا شاہ ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز میں نظر آئے، جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔
دونوں اداکاروں کو فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کے لانچ میں ایک دوسرے کے گلے ملتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے مداحوں نے یہ قیاس آرائیاں کرنی شروع کردیں کہ شاید دونوں اداکار ڈیٹنگ کررہے ہیں۔
اس ویڈیو پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا کہ دونوں کو شرم نہیں،بالکل میاں بیوی لگ رہے ہیں۔