بھارتی سفارتخانے نے فون سننے بند کردیے، یوکرین میں بھارتی شہری بے یارومددگار

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی سفارتخانے نے فون سننے بند کردیے، یوکرین میں شہریوں کو بے یارومددگار چھوڑدیا
بھارتی سفارتخانے نے فون سننے بند کردیے، یوکرین میں شہریوں کو بے یارومددگار چھوڑدیا

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بیشتر ممالک اپنے شہریوں کو یوکرین سے باہر نکال رہے ہیں لیکن بھارت نے یوکرین میں پھنسے اپنے شہریوں کو بے یارومددگار چھوڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پھنسے بھارتی شہری شدید پریشانی میں آگئے ہیں کیونکہ بھارتی سفارتخانے نے اُن کے فون سننے بند کردیے اور مودی سرکار نے بھی آنکھیں بند کرلیں۔

بھارتی طلبہ کی جانب ے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں کچی آبادی سے بھی بُراحال ہے، نہ کھانا، نہ پینا ہے، طلبہ رورو کر دہائیاں دے رہے ہیں۔

مزید برآں ایک ایک کمرے میں 30، 30 لوگ رہنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ جس علاقے میں موجود ہیں وہ بنکرز کا علاقہ ہے ، جہاں ہوتی بمباری اور فائرنگ سے طلبہ شدید خوفزہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین کشیدگی پر اقوام متحدہ کا اجلاس، پاکستان کا شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ جنگ زدہ یوکرین سے نکلنے کے لیے پاکستانی طلبہ کی کوششیں بھی جاری ہیں تاہم ہمسایہ ملک پولینڈ کی سرحد پر موجود طلبہ رش،سردی کی شدت اور کھانے پینےکو کچھ نہ ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

Related Posts