سیکریٹری بورڈ اینڈ جامعات نے ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی جگہ سینٹر ڈین شعبۂ سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو جامعہ کراچی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکریٹری بورڈ اینڈ جامعات محمد مرید راہموں نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو ہٹا کر سینٹر ڈین برائے فکلیٹی آف سائنس ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا۔
بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ، وزیر اعظم کا دورۂ لاہور
سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر مونس احمر اور ڈاکٹر احمد قادری کی آئینی درخواست پر 26 جنوری کو حکم جاری کیا کہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو ہٹا کر 10 سینئر پروفیسرز میں کسی ایک کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا جائے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








