پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کی اجازت مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

PPP seeks permission to stage sit-in at D-Chowk Islamabad

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کااسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دینے کا فیصلہ،مقامی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی۔

عوامی لانگ مارچ 8 مارچ کو دارالحکومت پہنچے گا اورپیپلزپارٹی نے دھرنے کے لیےوہیں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کے کمشنر کو خط لکھ کر ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مانگی ہے ۔

اس سے قبل گزشتہ روز کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے پانچ دن کی مہلت دی تھی۔

مزید پڑھیں:ڈی چوک پر لواحقین کا احتجاج، حکومت سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

لودھراں میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اگر آپ خود استعفیٰ نہیں دیتے تو ہم اسلام آباد آئیں گے اور آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کریں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا تھا کہ استعفیٰ نہ دیا تو ان کی پارٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی۔ ہمارے پاس پانچ دنوں میں عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں مطلوبہ نمبر ہوں گے۔ ایوان زیریں کے تمام ایم این ایز ہمارے ساتھ ہوں گے۔

Related Posts