ڈی چوک پر لواحقین کا احتجاج، حکومت سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی چوک پر لواحقین کا احتجاج، حکومت سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین نے حکومت سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک میں ملک بھر سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے پر امن احتجاج کیا۔ مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے لاپتہ پیاروں کی بازیابی ممکن بنائی جائے۔ہم طویل عرصے سے انہیں تلاش کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

چاند نظر نہیں آیا، 5 مارچ کو یکم شعبان، 19 مارچ کو شب برات ہوگی

ہیومن رائٹس کی چیئرمین آمنہ مسعود جنجوعہ نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین آج اپنے بھائیوں، والد اور دیگر رشتہ داروں کی گمشدگی سے پریشان ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔عزیزوں کو لاپتہ  ہوئے برسوں بیت گئے۔

لواحقین نے بتایا کہ ہمارے پیاروں کو لاپتہ ہوئے سولہ سولہ سال گزر گئے اور آج تک ان کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہیں اور زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں لایا جاسکتا ہے، سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کم از کم ہمیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ہمارے عزیز و اقارب بھائی، والد یا دیگر احباب اس وقت کہاں ہیں۔ ہمارے بعض افراد کو عدالت نے باعزت بری بھی کیا، تاہم وہ آج تک گھر نہیں پہنچے۔ ہم انہیں یاد کرتے ہوئے بڑی کربناک زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں بازیاب کرایا جائے۔ 

Related Posts