وزیراعظم کل جلسے سے خطاب کرینگے، اپوزیشن سے متعلق اہم انکشافات متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

Prime Minister will address a meeting in Punjab tomorrow

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل جلسے سے خطاب میں اپوزیشن سے متعلق اہم انکشافات کرینگے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کرینگے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے،تحریک عدم اعتماد کےپیچھے کیا ہے،بڑےانکشافات سامنے آنےوالے ہیں،اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کاسامناکرناپڑیگاانشاءاللہ۔

 

اس سے قبل ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شفقت محمودنے کہا کہ پشاور کے واقعہ پر بہت افسوس ہے، کچھ لوگ فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں، آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہوئی ہے، اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کااپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے (ق) لیگ کوساتھ ملانے کا مشورہ

فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے، عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے، فضل الرحمان کا چہرہ اترا ہوا ہے، 48 گھنٹے کا کہا گیا، 72 گھنٹے ہوگئے، عدم اعتماد نہیں آئی، روس یوکرین تنازع پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، وزیراعظم نے کبھی بھی فوجی حل کی حمایت نہیں کی۔

Related Posts