زخمی آصفہ بھٹو کا نیک خواہشات کا اظہار کرنیوالوں سے اظہارتشکر

تازہ ترین

تازہ ترین

Injured Aseefa Bhutto Zardari thanks everyone for outpouring love

جمعہ کو لانگ مارچ کے دوران ڈرون کیمرے کی زد میں آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کرنے والوں کاشکریہ ادا کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن نے ٹوئٹر پر اپنے لیے محبتوں اور دعاؤں پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ “میں محبت اور دعاؤں کے اظہار کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ 1122 اسٹیشن خانیوال کے پیرامیڈیکس، زنیرہ اور بابر کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے مقروض ہوں۔ مجھے مختار شیخ ہسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

مزید پڑھیں:پی پی کا عوامی مارچ، اسٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرا گیا، اسپتال منتقل

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی کے سر پر ڈرون کیمرہ اس وقت لگا جب وہ اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سٹیج پر موجود تھیں۔انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی بہن ڈرون کی زد میں آکر زخمی ہوئی تھی۔ پی پی پی کے سربراہ نے بتایا کہ پنڈال پر موجود پیرا میڈیکل اسٹاف نے مشورہ دیا کہ انہیں ٹانکے لگانے کی ضرورت ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Posts