اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا، وزیر اعظم
اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لیں، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے اہم ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شامل تھے، یہ ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر سیر حاصل گفتگو کی اور پی پی کی جانب سے کئے جانے والے مارچ پربھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ارکان ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک کے بارے میں ہوم ورک مکمل ہے، ہمارے نمبر گیم پورے ہیں۔ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔

وزیراعظم کو ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے یقین دلایا کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں، ہمارے بارے مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں اور آپ کی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان سے متحد ہیں، تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

Related Posts