ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے تیار، ذرائع

تازہ ترین

تازہ ترین

ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے تیار، ذرائع
ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے تیار، ذرائع

منڈی بہاؤ الدین: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف عوامی مارچ جاری ہے، جس کے اثرات بھی منظر عام پر آنے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن بھی پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری موجودہ حکومت کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار ہیں، سینئر رہنما ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی کل ندیم افضل چن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ جہاں پر ندیم افضل چن کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کنٹینر پر سوار ہوجائیں گے، وہ کچھ عرصہ قبل اپنے تحفظات کے باعث حکومتی عہدوں سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی بھی خواہش تھی  کہ ندیم افضل چن انکی جماعت میں شامل ہوں، مگر ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کیا،ندیم افضل چن پہلے بھی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Related Posts