قبضے، رشوت، دو نمبری سے سندھ کے عوام کو نجات دلائیں گے، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان
امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول کو چیلنج ہے نعرے بھٹو کے بجائے اپنے بابا کا نعرہ لگائیں،پرچی چیئرمین کو عوامی ردعمل سے اپنی اور بابا کی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے جعلی بھٹو کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، سندھ کے لٹیرے پنجاب میں فرشتے بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے عوام نے سندھ حقوق تحریک کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیا،پی ٹی آئی نے سندھ کو زرداری مافیا سے پاک کرنے کا عہد کرلیا ہے،غنڈہ گردی، قبضے، رشوت، دو نمبری سے سندھ کے عوام کو نجات دلائیں گے۔

پنجاب پی پی کو عزت نہیں دیتا تو ووٹ کیا دے گا خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کے حوصلوں کو سلام جو زرداری مافیا کر سامنے کھڑے ہیں اب جعلی بھٹو کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

اپوزیشن حکومت کے اتحادیوں کے آگے پیچھے گھوم رہی ہے، اتحادی واقف ہیں کہ ملک کی بھلائی کیلئے عمران خان سے بہتر کوئی چوائس نہیں،عمران خان نے قوم سے جمع کیا ٹیکس قوم پر ہی خرچ کیا جو ٹیکس جمع کیا اسے پیٹرول بجلی پر عوام کو ریلیف دیا۔

گھوٹکی، میرپور خاص، سانگھڑ سندھ کے ہر شہر کی تباہی کا حساب لیں گے، زرداری خاندان نے سندھ کی تعمیر وترقی کا پیسہ کرپشن کی نذر کیا 20 ارب کی گندم کھانے والے چوہے بلاول کے مارچ میں موجود ہیں۔

بلاول کے کنٹینر پر یونیورسٹیوں کی بچیوں کے قاتل سوار ہیں، بلاول کی پاپا ڈیڈی بچاؤ تحریک فلاپ ہوچکی ہے سندھ کے عوام ہم سے پی پی کی کرپشن اور حقوق کیلئے سوال کرتے ہیں سندھ کے غیور عوام نے پی ٹی آئی مارچ کا جیسے استقبال کیا وہ قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

خرم شیر زمان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں سیاسی رنگ بازوں نے پہلے بھی ایسی کوششیں کیں اور ناکام رہے۔

Related Posts