کراچی: شہر قائد میں درجنوں باڑوں میں جانور (گائے) جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ گوشت فروش ناقص گوشت خریدنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کارروائی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیواسٹاک اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث کراچی کے درجنوں باڑوں میں گائے جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئیں۔جس کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی ڈنڈا اٹھا لیا اور کہا اقدامات نہ کیے گے تو بیماری خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے گوشت فروشوں کو خبردار کیا ہے کہ وائرس زدہ گوشت خریدنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کارروائی ہو گی، وائرس والے جانور کے گوشت میں ذخم کے نشانات موجود ہوتے ہیں۔
شہریوں میں گائے کے جلدی وائرس سے شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے، جبکہ کراچی سمیت ملک بھرمیں مویشی بھی جلدی وبائی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے ساتھ ہی سیل کرنے کا وارننگ نوٹس بھی جاری کردیا اور ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی جی کی ہدایت پر شہر کی مختلف گوشت کی مارکیٹوں میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے گوشت کے معیار کو چیک کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے مویشیوں میں وباء، جانور قرنطینہ، دودھ اور گوشت کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








