اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے سلسلے میں رابطوں میں تیزی آگئی ہے، جبکہ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر یا منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم پیش کردی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لیں، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے اہم ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شامل تھے، یہ ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔
دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر سیر حاصل گفتگو کی اور پی پی کی جانب سے کئے جانے والے مارچ پربھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ارکان ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک کے بارے میں ہوم ورک مکمل ہے، ہمارے نمبر گیم پورے ہیں۔ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔
وزیراعظم کو ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے یقین دلایا کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں، ہمارے بارے مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں اور آپ کی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو ہٹائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، آصف زرداری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








