کراچی میں چکن میں کونسی خطرناک بیماری پھیل گئی، مرغی کا گوشت کھانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: شہر قائد میں گائے بھینسوں کے بعد مرغیوں میں بھی خطرناک بیماری پھیل گئی، ماہرین نے چکن کو انتہائی مضر صحت قرار دیدیا۔

ماہرین نے گائے بھینسوں کے بعد مرغیوں میں بھی ایک نئے وائرس منتقل کی تصدیق کردی، ’’فزولا‘‘ نامی یہ وائرس مرغیوں میں تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے اور یہ انسان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے پولٹری فارمز ’’فزولا‘‘ نامی وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے جو مرغیوں کے ساتھ انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ہے۔No photo description available.ماہرین کے مطابق یہ وائرس مرغی کے گوشت میں شامل ہوجاتا ہے اس مرغیوں کی فوری موت تو نہیں ہوتی لیکن اگر ان کے ذبح کرنے کے بعد اس کا گوشت کھایا جائے تو اس کے اثرات انسانی صحت پر زیادہ مرتب ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ اس وائرس کی علامات ایسی ہوتی ہیں جن کو ایک عام پولٹری فارمر پہچان نہیں سکتا ہے اس کے لیے ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔No photo description available.کچھ ماہرین نے کراچی کے پولٹری فارمز ایسی مرغیوں کا مشاہدہ کیاہے جو ’’فزولا‘‘ کا شکار تھیں لیکن پولٹری فارم مالکان اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ بھر میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

طبی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پولٹری فارمزمیں موجود مرغیوں کی اسکینگ کا عمل شروع کروائیں بصورت دیگر ’’فزولا‘‘ نامی یہ وائرس انسانی صحت کے لیے کورونا سے بھی زیادہ مضرثابت ہوسکتا ہے۔No photo description available.یاد رہے کہ کراچی میں گائے بھینسوں میں بھی جلدی بیماری پھیل چکی ہے جس کے بعد طبی ماہرین نے گائے، بھینس کا دودھ اور گوشت استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔

Related Posts