راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا، جس کے بعد ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا براجمان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے اصول کے تحت آسٹریلیا نے چار میچ جیتے جبکہ دو میچز ڈرا کیے، ایک میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، آسٹریلیا کی پوائنٹس جیتنے کی شرح 77.77 فیصد ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے تین میز جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ڈرا ہوا، اس طرح پاکستان کی پوائنٹس جیتنے کی شرح 66.66 فیصد ہے۔
مزید برآں پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی تیسری پوزیشن ہے کیونکہ سری لنکا کی پوائنٹس جیتنے کی شرح 66.66 فیصد ہے اور اس نے 2 میچ جیتے جب کہ ایک میں شکست ہوئی۔
فہرست میں چوتھا نمبر جنوبی افریقہ کا ہے جس نے 3 میچ جیتے اور 2 میچوں میں اسے شکست ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش پریمیئر لیگ کا روسی براڈکاسٹ کمپنی سے معاہدہ منسوخ، فٹ بال شائقین افسردہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








