اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شریک جیالوں کی فیصل مسجد کے احاطے میں ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیالے سابق صدر ضیاالحق کی بے حرمتی کررہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے قبر کی بے حرمتی کرنیوالے کارکنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دشمنی نفرت زندوں کی ساتھ ہی کرنی چاہیے ۔قبروں کی توہین کسی صورت جائز نہیں۔۔امید ہے بلاول بھٹو بھی پیپلز پارٹی کے ان کارکنوں کے جنرل ضیا الحق کی قبر پر اس طرح کی حرکت کی مذمت کریں گے۔۔ pic.twitter.com/rroEKpdCv8
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) March 9, 2022
واضح رہے کہ جنرل محمد ضیاء الحق 12 اگست 1924ء تا 17 اگست 1988ء پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ رہے،انہوں نے 1977ء میں اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا کر مارشل لا لگایا اور بعد ازاں صدر کا عہدہ سنبھالا۔ وہ تا دم وفات، سپاہ سالار اور صدارت، دونوں عہدوں پر فائز رہے۔
1977ء میں پاکستان قومی اتحاد نے انتخابات میں عام دھاندلی کا الزام لگایا اور ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ایک ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یوں اس ملک میں سیاسی حالت ابتر ہو گئی۔ پیپلز پارٹی اور قومی اتحاد کے درمیان میں کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے اور 4 جولائی 1977 کی شام مارشل لا کا نفاذ کر دیا گیا۔
انہوں نے آئین کو معطل نہیں کیا اور یہ اعلان کیا کہ آپریشن فیئر پلے کا مقصد صرف ملک میں 90 دن کے اندر انتخابات کروانا ہے ۔مارشل لا کے نفاذ کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پر ایک شہری کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا۔ ہائیکورٹ نے ان کو سزائے موت سنائی اور سپریم کورٹ نے بھی اس کی توثیق کر دی۔ یوں 4 اپریل 1979ء کو بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔
مزید پڑھیں:کون کون دھوکہ دیگا،پی ٹی آئی میں غداروں کی لسٹ عمران خان کو پیش، کس کس کا نام شامل؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








