کوک اسٹوڈیو: قرۃ العین بلوچ کے گانے ٹھگیاں کی دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

کوک اسٹوڈیو: قرۃ العین بلوچ کے گانے ٹھگیاں کی دھوم
کوک اسٹوڈیو: قرۃ العین بلوچ کے گانے ٹھگیاں کی دھوم

کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں نشر کیا گیا معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ اور زین زوہیب کا گانا ٹھگیاں مداحوں کے دلوں کو بھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گانوں کی نشریات کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کے بعد ایک بہترین گانے پیش کئے جا رہے ہیں، اس سیزن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ اور زین زوہیب کا نیا گانا ٹھگیاں ریلیز کیا گیا ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دم مستم فلم کا گانا ’تو ہیر میری‘، کس بھارتی گانے سے ملتا جلتا ہے؟

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ٹھگیاں کو زوہیب علی، زین علی اور آصم رضا نے لکھا ہے جبکہ زین زوہیب اور قرۃ العین بلوچ نے اس میں قوالی کے انداز میں سر بِکھیرے ہیں۔

خیال رہے کہ گانے کی ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں میں اسے بہترین ویوز مل چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں زین زوہیب اور قرۃ العین بلوچ کے مداح اُن کے گانے ٹھگیاں پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

Related Posts