رحیم یار خان میں کار نہر میں گرگئی،2خواتین اور 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

رحیم یار خان، کوٹ سمابہ میں کار نہر میں گرگئی، 7افراد جاں بحق
رحیم یار خان، کوٹ سمابہ میں کار نہر میں گرگئی، 7افراد جاں بحق

بہاولپور: ضلع رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں کار نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ سمابہ کے قریب 86والا پل پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے کی وجہ مین روڈ پر ٹریفک کا بلاک ہونا تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نہر کنارے کچا راستہ استعمال کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جا گرنے کے باعث 2خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ساتوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔ جان بحق افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کی تحصیل لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

گزشتہ روز  پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر کار تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر کچلی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts