بیٹی کا سفاک قتل، باپ نے پیدا ہونے سے پہلے ہی ماردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بیٹی کا سفاک قتل، باپ نے پیدا ہونے سے پہلے ہی ماردیا
بیٹی کا سفاک قتل، باپ نے پیدا ہونے سے پہلے ہی ماردیا

گگو منڈی: پاکستان میں آئے روز بیٹیوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، الٹراساؤنڈ میں بیٹی کا معلوم ہونے پر سفاک شوہر نے بیوی پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں معصوم بچی پیدا ہونے سے پہلے ہی مرگئی۔

تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کے نواحی گاؤں 203 ای بی کی رہائشی بلقیس بی بی نے اپنے والدین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ تقریبا 3 ماہ پہلے جب میں بیوہ تھی تو میرا شوہر پیراں دتہ شیخ بچے کی جنس معلوم کرنے کیلئے مجھے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا ، جب ڈاکٹر نے مجھے بچی کا بتایا تو میرے شوہر نے مجھ پر دباؤ ڈالا کہ حمل ضائع کروادو۔

یہ بھی پڑھیں:اسپتال میں دھماکہ، حاملہ خاتون اور پیٹ میں بچہ بھی لقمہ اجل، تصاویر نے تہلکہ مچادیا

بلقیس بی بی نے مزید کہا کہ میرے انکار پر اس نے تشدد کیا جس کے بعد میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو ڈاکٹرنے بتایا کہ تشدد کی وجہ سے بچہ پیٹ میں ہی ہلاک ہو گیا ہے۔

مزید برآں بلقیس بی بی کے مطابق 3 ماہ سے مختلف تھانوں کے چکر لگا لگا کر ذلیل ہو گئی ہوں لیکن ابھی تک تھانہ کی حدود کا تعین ہی نہیں ہو سکا، متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts