دُنیا بھر میں کورونا سے 46کروڑ 44لاکھ افراد متاثر، 60لاکھ 81ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 46کروڑ 44لاکھ افراد متاثر، 60لاکھ 81ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 46کروڑ 44لاکھ افراد متاثر، 60لاکھ 81ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 46 کروڑ 44 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 60لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 46کروڑ44لاکھ 62 ہزار115 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 60لاکھ 81 ہزار408 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان میں کورونا کے 514نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

وائرس سے متاثرہ 63ہزار 765افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 6 کروڑ 16لاکھ 90 ہزار13ہو گئی۔ وائرس کے6 کروڑ  16 لاکھ 26 ہزار 248 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 39کروڑ 66 لاکھ 90ہزار694 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 12لاکھ 89ہزار602افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 30لاکھ 1ہزار 477افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے جبکہ تیسرے نمبر پربرازیل زیادہ متاثر ہوا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 9لاکھ 94 ہزار739افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 16ہزار162شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ94 لاکھ78 ہزار39افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 56ہزار3لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، برطانیہ پانچویں، جرمنی چھٹے، روس 7ویں، ترکی 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts