23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کا ملی نغمہ ‘شاد رہے پاکستان’ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کا ملی نغمہ 'شاد رہے پاکستان' جاری
23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کا ملی نغمہ 'شاد رہے پاکستان' جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلاقت عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ ‘شاد رہے پاکستان’ کو جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری ملی نغمہ 4 منٹ پر محیط ہے جس کے بول بہت خوبصورت ہیں۔

پاکستان کے معروف کمپوزر شجاع حیدر نے نہ صرف اس نغمے کو لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دھن بھی ترتیب دی ہے جبکہ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی خوبصورت آواز نے اس نغمے کو اور بھی خوبصورت بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 3.7 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 94 زخمی

مزید برآں ملی نغمہ ‘شاد رہے پاکستان’ کے ڈائریکٹر یاسر جسوال ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا گیا ہے کہ ملی نغمہ “شاد رہے پاکستان” قوم کے عزم کا اظہار ہے، ملی نغمہ قوم کو خوشحالی کے راستے پر اتحاد اور ثابت قدمی کی ترغیب دیتا ہے۔

Related Posts