مقبوضہ کشمیر کے خطہ لداخ میں 5.2 شدت کا زلزلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Earthquake tremors jolt Kalat

بھارت: مقبوضہ جموں کشمیر کے خطہ لداخ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

محکمہ موسیات کے ایک اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریکٹر اسکیل پر5.2 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے نے کل شام علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی، طول البلد 75.18 مشرقی اور عرض بلد 36.01 شمال تھی۔

یاد ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جموں کشمیر اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں 3.7 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 94 زخمی

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشہ تباہی مچائی ہے، 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار 80 ہزار سے زائد لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشہ مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Related Posts