ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری، 375نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری، 375نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق
ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری، 375نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 375نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 1 مزید شہری انتقال کرگیا۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 21 ہزار 888افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 33ہزار225 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.12 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 71لاکھ 45ہزار508ہو گئی جبکہ 506مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 286مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 75 ہزار 759ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 15 ہزار 800 ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 73 ہزار 579، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 393، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 18 ہزار 629، اسلام آباد 1 لاکھ 34ہزار 951، بلوچستان 35ہزار 458، آزاد کشمیر 43 ہزار 214جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 664کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار548 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 307، اسلام آباد میں 1ہزار22، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts