زرنش خان اور زاہد احمد ڈرامہ سیریل دی ایڈیٹ میں ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

زرنش خان اور زاہد احمد ڈرامہ سیریل دی ایڈیٹ میں ایکساتھ جلوہ گر ہونگے
زرنش خان اور زاہد احمد ڈرامہ سیریل دی ایڈیٹ میں ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان اور زاہد احمد نئے ٹی وی سیریل دی ایڈیٹ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار زاہد احمد کم  و بیش 2 سال کی غیر حاضری کے بعد چھوٹی اسکرین پر جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ ٹی وی سیریل دی ایڈیٹ کے نام سے ہی ڈرامے کے موضوع کی شگفتگی اور انفرادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت مذہبی امور کی رمضان ٹرانسمیشن پر پابندی کی تجویز، احمد علی بٹ کی تنقید

اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اداکار زاہد احمد نے ڈرامہ سیریل دی ایڈیٹ کا نام مداحوں کو خود بتایا جبکہ عشق زہے نصیب کے اداکار زاہد احمد نے ساتھی فنکارہ زرنش خان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرکے ہیروئن کے رخ سے بھی نقاب الٹ دیا۔

زاہد احمد نے اپنے نئے ڈرامے دی ایڈیٹ کے متعلق گفتگو کرکے ان مداحوں کی ٹی وی سیریلز میں دلچسپی بڑھا دی ہے جو عشق زہے نصیب میں منفرد کردار ادا کرکے پہلے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ 

نئی فلم گھبرانا نہیں ہے میں جلد جلوہ گر ہونے والے اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈرامہ سیریل دی ایڈیٹ کی عکس بندی کے دوران بہت اچھا وقت گزارا جس کی ہدایات معروف ڈائریکٹر فاروق رند نے دی ہیں جس کا مواد منفرد قسم کا ہوگا۔

Related Posts