سونا اور بھی مہنگا، ڈالر بلند ترین سطح پر، روپے کی قدر میں مزید کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونا اور بھی مہنگا، ڈالر بلند ترین سطح پر، روپے کی قدر میں مزید کمی
سونا اور بھی مہنگا، ڈالر بلند ترین سطح پر، روپے کی قدر میں مزید کمی

اسلام آباد: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ڈالر کو پر لگ گئے جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا، سونا اور بھی مہنگا ہو کر غریب آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا جبکہ روپے کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے نئے اعدادو شمار جاری کردئیے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت 1لاکھ 31 ہزار پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24قیراط کا 1تولہ سونا 1لاکھ 24ہزار200 کا ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 48 پیسے بڑھ کر 181روپے 73پیسے پر جا پہنچی۔ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت 68 پیسے بڑھی جس کے بعد نئی قیمت 181روپے 25پیسے ہوگئی تھی۔

تجزیہ کاروں اور ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ 14 روز میں 2 روپے 87 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جو روس یوکرین جنگ اور عالمی معیشت پر درآمدی اجناس کی کمی کے اثرات قرار دئیے جارہے ہیں۔

Related Posts