میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 3 افراد ہلاک، 4زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 3 افراد ہلاک، 4زخمی
میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 3 افراد ہلاک، 4زخمی

شمالی امریکا کے اہم ملک میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ اسٹور سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس بلا تاخیر قیامِ امن کیلئے مذاکرات شروع کرے۔یوکرینی صدر

طیارہ ٹکرا جانے کے باعث سپر مارکیٹ اسٹور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ میکسیکو پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو کی کارروائیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار گروسری اسٹور میکسیکو سٹی کے جنوب میں واقع ہے جبکہ کنگ ائیر کا طیارہ دہرے انجن کا حامل ہے جس پر زیادہ سے زیادہ 9 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہوتی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد طیارے پر سوار تھے تاہم میکسیکو پولیس یا دیگر حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ 4 زخمی ہونے والے افراد مسافر یا پھر سپر مارکیٹ اسٹور میں خریداری کرنے والے تھے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں حادثے کا شکار طیارے نے بحر الکاہل کے ساحلی و تفریحی مقام اکا پلکو سے اڑان بھری تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

Related Posts