سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز اور سی ڈی کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز اور سی ڈی کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخواہ: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کارروائی لکی مروت میں کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دشت گرد تھانہ پیزو کے علاقے شیری خیل میں دہشت گرد منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی بعدازاں بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگردہلاک

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت یس عرف لڑم، آفتاب، فضل الرحمن عرف عبدالولی اور عاجز شیری خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ؤاضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید برآں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Related Posts