کونسی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی وجہ بنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کونسی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی وجہ بنی؟
کونسی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی وجہ بنی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے طلاق سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں ایک صحافی راجا مطلوب کا ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی وجہ احد رضا میر کی دل پھینک طبیعت اور متعدد خواتین کے ساتھ معاشقے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood)

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، وہ ایک دل پھینک اداکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احد رضا میر کے خفیہ تعلقات سجل علی سے طلاق کا سبب بنے

راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید انکشاف کیا کہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری کی ہی ایک مشہور اداکارہ کے ساتھ پکڑے بھی گئے تھے۔

خیال رہے کہ صحافی راجہ مطلوب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔

ناصرف راجا مطلوب بلکہ انٹرنیٹ صارفین بھی اب اس کہانی میں ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔

یاد رہے کہ طلاق کی خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے بعدازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔

 

Related Posts