پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق خبریں ہر جانب چل رہی ہیں اور دونوں اداکاروں کے مداح اس کی وجہ جانے کیلئے بہت زیادہ بے چین ہیں۔
نا معلوم ذرائع کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی اصل وجہ احد میر کے غیر ازدواجی تعلقات تھے، متعدد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کو کئی دفعہ خواتین کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔
مزید برآں اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سجل علی کو احد رضا میر کی طرف سے صرف ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی لیکن وہ فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی تھیں اور اس کا نتیجہ دونوں مشہور شخصیات کے درمیان طلاق کی صورت میں نکلا۔
سجل علی اس وقت وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈیوس کردہ فلم میں کا م کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ طلاق کی خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے بعدازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔