آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکا کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی صورت حال اور متختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔