سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری
سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز پیر کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بوم بوم آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، نئے سفر کا آغاز کردیا

خیال رہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب گڑھی خدابخش میں نہیں ہوگی تاہم 4 اپریل کو 43 ویں برسی کی تقریبات سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منائی جائیں گی۔

Related Posts