بوم بوم آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، نئے سفر کا آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بوم بوم آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، نئے سفر کا آغاز کردیا
بوم بوم آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، نئے سفر کا آغاز کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور کپتان بوم بوم آفریدی نے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے اعلان کیا ہے وہ کپڑوں کے کاروبار کا آغاز کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے کاروبار سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا  کہ اللّٰہ کے فضل سے میں نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے، اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے اسٹور پر وہ سب کچھ ہے ہے جو میں ذاتی طور پر پہننا پسند کرتا ہوں۔

مزید برآں ایک اور ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔

Related Posts