اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تجویز پر قومی اسمبلی توڑنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی توڑنے کی منظوری دیدی ہے۔