بل گیٹس نے خط لکھ دیا، پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

بل گیٹس نے خط لکھ دیا، پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
بل گیٹس نے خط لکھ دیا، پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

نیو یارک: مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے صدرِ پاکستان کے نام خط لکھ دیا جس میں پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط میں پاکستان میں ہر بچے کی صحت کے تحفظ کیلئے عمران خان حکومت کے اعلیٰ سطحی عزم و ولولے کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری کا عندیہ دیدیا

پہلی بار پاکستان کے دورے پر آمد کے دوران پر تپاک استقبال پر صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان کا قومی تمغہ حاصل کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

صدرِ پاکستان کے نام اپنے خط میں بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت کی۔ ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا اور پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جو خوش آئند ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مابین گہرے روابط اور شراکت داری کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے بھی بل گیٹس سے گفتگو کے دوران پولیو پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔ 

Related Posts