اے این ایف کی کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی
اے این ایف کی کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

لاہور: اے این ایف کی جانب سے لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کارگو پر کارروائی کی گئی ہے۔

اے این ایف نے کارروائی کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ پر موجود کارگو کمپنی کے ذریعے نیوزی لینڈ منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ پینٹ برش کے سامان پر مشتمل پارسل سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی جبکہ برآمد ہونے والی آئس کو پینٹ برشوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ پارسل گجرانوالہ سے زین کی جانب سے بک کروایا گیا تھا جبکہ پارسل نیوزی لینڈ میں مقیم مائیک کارٹر نامی شخص کو موصول ہونا تھا۔

واضح رہے کہ اے این ایف نے منشیات کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کی آنکھ کا آپریشن، چاہنے والے فکرمند

خیال رہے کہ اس سے قبل اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے تھے۔

اے این ایف کی کارروائی کے دوران ملزمان سے 94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 1200 گرام چرس کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے اور جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف کے حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔

Related Posts