کراچی: پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آئی بی اے، لمس اوربیکن ہاؤس کی لڑکیاں میرے پیار میں پاگل ہیں،میں انہیں گناہوں سے بچانے کیلئے شادی کرتا ہوں۔
ایف ایچ ایم اور پیپلز میگزین کے مطابق حال ہی میں تیسری شادی کرنے والے عامر لیاقت نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ نوجوان لڑکیاں ان سے شادی کی خواہشمند ہیں۔آئی بی اے، لمس اوربیکن ہاؤس کی بہت سی لڑکیاں ہیں جو میرے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک حلال مرد چاہتی ہیں ۔
عامر لیاقت کا کہنا ہے کہخاص طور پر ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے دور میں وہ ان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کے لیے شادی کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایک اسلامی اسکالر کی حیثیت سے اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ ایک حلال رشتے کوترجیح دوں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں سیدہ دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی تھی جبکہ اس سے پہلے دو شادیاں کرچکے ہیں تاہم دونوں بیگمات ان سے الگ ہوچکی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








