ڈپریشن کو کیسے کم کریں؟ احسن خان کا سوال

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈپریشن کو کیسے کم کریں؟ احسن خان کا سوال
ڈپریشن کو کیسے کم کریں؟ احسن خان کا سوال

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے مداحوں کو ڈپریشن کا علاج اسلام کی روشنی میں بتادیا۔

اداکار احسن خان آج کل ایک پروگرام کی میزبانی کررہے ہیں جہاں پرانہوں نے ایک اسلامی اسکالر کو مدعو کیا۔

پروگرام کے بی ٹی ایس کے دوران احسن خان نے اسکالر سے ڈپریشن کے حل کے بارے میں سوال پوچھا کہ آج کل معاشرے میں پھیلتی عام بیماری ڈپریشن سے نکلنے کا کیا حل ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)

جس پر اسلامی اسکالر نے جواب دیا کہ سورۃ والضحیٰ کی تلاوت اگر روزانہ 7 یا 11 مرتبہ کی جائے تو اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکار اسامہ خان نے ‘صنف آہن’ میں کام کرنے سے منع کردیا تھا؟

واضح رہے کہ احسن خان کے پروگرام کی یہ کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور زیادہ تر لوگ اسے پسند کررہے ہیں۔

Related Posts