رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 5 سال سے زیادہ ڈیٹنگ کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کی شادی جمعرات کو ممبئی کے پالی ہل میں واقع رنبیر کے گھر میں ہوئی۔ پرتعیش لیکن شاندار تقریب میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranbir Kapoor ???? (@__ranbir_kapoor_official__)

شادی میں جن مشہور شخصیات کو دیکھا گیا ان میں رنبیر کی والدہ نیتو کپور، بہن ردھیما کپور، کرن جوہر، آیان مکھرجی، منیش ملہوترا، مہیش بھٹ، پوجا بھٹ، شاہین بھٹ، کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان شامل ہیں۔

اس خبر کے میڈیا میں آنے کے بعد شادی کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی گئیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈپریشن کو کیسے کم کریں؟ احسن خان کا سوال

آخر کار، رنبیر کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور ساہنی نے تصدیق کی کہ یہ جوڑا 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

Related Posts