پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، حمزہ شہبازاور پرویزالٰہی میں سخت مقابلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab Assembly to elect new CM today

لاہور: پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج صوبائی اسمبلی میں ہو گا،حمزہ شہبازاور پرویزالٰہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

16 اپریل کو سیشن لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ہو گا ،پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صوبائی سربراہ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے۔

دونوں امیدواروں حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حمزہ مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جب کہ مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کل ہو گی

یاد رہے کہ یکم اپریل کو عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد سے تقریباً دو ہفتوں سے وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم اس فیصلے پر پارٹی کے اندر ہی اختلافات ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے قبل از وقت الیکشن کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات بھی بحال کر دیئے تھے۔

Related Posts