شہباز شریف نے ہدایت کی کہ راول چوک فلائی اوور منصوبہ رواں سال ستمبر تک مکمل کیا جائے اور اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
راول چوک فلائی اوور پارک روڈ سے سرینا اور فیض آباد کی طرف ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ سیونتھ ایونیو انڈر پاس کشمیر ہائی وے پر ٹریفک کے دباؤکو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔