عمرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، گوہر خان کا ویڈیو میں دلچسپ جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، گوہر خان کا ویڈیو میں دلچسپ جواب
عمرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، گوہر خان کا ویڈیو میں دلچسپ جواب

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ گوہر خان شوہر اور بہن کے ہمراہ عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ عمرے کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پنجابی زبان میں اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ گوہر خان نے کہا کہ میرا یہ پیغام ایمان کے ان ٹھیکیداروں کے نام ہے جو سوشل میڈیا پر ہتک آمیزی سے بات اور دوسروں کو تولنے کے اعتبار سے تبصرے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی اداکارہ گوہر خان کی شوہر کے ہمراہ عمرے کیلئے سعودی عرب آمد

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ گوہر خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کو جانتا ہے۔ اسے آپ کی اور میری عبادات کا علم ہے اور آپ کیا فرض کرتے ہیں، اس سے مجھے کوئی غرض نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی مختصر ویڈیو میں معروف اداکارہ گوہر خان نے کہا کہ آپ بس اپنے رب کو راضی رکھیں۔ سب کو نہیں۔ سب کے سب چاہے آپ سے ناراض ہوجائیں، آپ کے رب کو آپ سے راضی ہونا چاہئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی۔ گوہر خان سعودی عرب پہنچ گئیں۔

 انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنے پیغام میں شوہر کے ہمراہ اپنی مکہ کی روح پرور فضاؤں سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ گوہر خان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے میرا عمرہ کرنے کا خواب سچ کردیا۔

Related Posts