اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کا معاملہ عدالت کے سر کیوں ڈالا جارہا ہے؟ پارلیمنٹ خود ترمیم کرے۔ 10 سے 15 ہزار لوگ جمع کرکے عدالت کے فیصلوں پر تنقید کی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی زیرِ سربراہی سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کا کہنا تھا کہ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا انتظار کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ان کے دلائل مکمل ہوچکے تھے۔
نواز شریف کو پاسپورٹ کا اجراء روکنے کی درخواست خارج، 5000 جرمانہ عائد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








