جسٹس فائزعیسی کیخلاف ریفرنس کے ذمہ دار عمران خان ہیں،فروغ نسیم

تازہ ترین

تازہ ترین

Farogh Naseem says he filed reference against Justice Isa over PM’s insistence

اسلام آباد: سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے حوالے سے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے اصرار پرجسٹس فائزعیسی کیخلاف ریفرنس دائر کیا۔

سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت قانون کی جانب سے ’گمراہ‘ کیے جانے سے متعلق عمران خان کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ جسٹس قاضی فائز کے خلاف دائر ریفرنس جیسی سمریاں حساس نوعیت کی ہوتی ہیں، اس لیے انہیں کبھی بھی وزیر اعظم اور صدر نے پیشگی منظوری سے پہلے منتقل نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، عمران خان

فروغ نسیم نے کہا کہ یہ عمران خان ہیں جو وزارت قانون کے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کر رہے تھے۔

سابق وزیر قانون نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ ملک کی عدلیہ عمران خان کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کوئی ذاتی رنجش نہیں رکھی ۔

Related Posts