لاہور: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جہاں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے آئینی ماہرین سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نو منتخب وزیراعلیٰ کا حلف نہ اٹھانا توہین عدالت اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے انکار کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








