صدر مملکت نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے انکار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر مملکت نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے انکار کردیا
صدر مملکت نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے انکار کردیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرلی، جس کے بعد تقریب ملتوی کردی گئی۔

وفاقی کابینہ جو آج حلف اٹھانے والی تھی، مگر تقریب صدر مملکت کی جانب سے معذرت کے بعد ملتوی کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نئی کابینہ کے اب منگل یا بدھ کو حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لے سکتے تھے۔ وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج رات 8:30 بجے ہونی تھی، تاہم صدر نے حلف لینے سے انکار کردیا۔

اس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کو 14 وزارتوں کے ساتھ کابینہ میں اکثریت حاصل ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے پاس 11، جے یو آئی (ف) کو چار وزارتیں دی جائیں گی جبکہ دیگر اتحادیوں کو سات عہدے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

مسلم لیگ ن کی اتحادی قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) نے کابینہ کی تقریب حلف برداری میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Related Posts