وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Shehbaz Sharif’s new cabinet takes oath

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدر مملکت عارف علوی کی غیر موجودگی میں وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن )کو 13 وزارتیں ملی ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 9وزارتیں دی گئی ہیں۔ چار وزارتیں جمعیت علمائے اسلام اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں سونپ دی گئیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ-قائد (ق)اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کو نئے سیٹ اپ میں ایک ایک وزارت ملی۔

دو وزیر مملکت کا تعلق مسلم لیگ (ن (اور ایک وزیر مملکت کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایک اور مسلم لیگ ن کے دو ارکان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر، سعد رفیق، میاں جاوید لطیف، میاں ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم نذیر، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل کابینہ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:(ن) لیگ کاوزیراعلیٰ پنجاب کے حلف میں تاخیر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر نیکا فیصلہ

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمان اور عابد حسین بھی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔

جے یو آئی (ف) سے اسد محمود، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور اور سینیٹر طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم پی کے سید امین الحق اور فیصل سبزواری بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

بی اے پی کے اسرار ترین، جے ڈبلیو پی کے شاہ زین بگٹی اور مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیر مقام، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر ہیں۔

عائشہ غوث پاشا، عبدالرحمان کانجو اور حنا ربانی کھر نئی کابینہ میں وزیر مملکت ہیں۔

Related Posts