پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ جو آخری بار چپکے چپکے میں نظر آئے تھے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے کا اسکرپٹ چھوڑنے کا بہت زیادہ پچھتاوا ہے۔
حال ہی میں وہ ایک مارننگ شو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے کہا کہ چپکے چپکے ختم ہونے کے بعد ڈرامہ سیریل دوبارہ میں بلال عباس کے کردار کیلئے انہیں آفر ہوئی تھی لیکن وہ ان دنوں اتنے مصروف تھے کہ انہوں نے اس کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ان کے بہت سے ایسے کام تھے جو اسلام آباد میں رکے ہوئے تھے جس کیلئے مجبورا انہیں اس ڈرامے کو کرنے سے منع کرنا پڑا۔
مزید برآں عثمان خالد بٹ نے کہا کہ افسوس میں یہ پراجیکٹ نہیں کرسکا لیکن اب تک انہوں نے جتنی اقساط اس ڈرامے کی دیکھی ہیں تو انھیں یہ ڈرامہ بہت اچھا لگا ہے۔