شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے والی خواتین پر طنز کررہی ہیں۔
نادیہ حسین نے ویڈیو میں چہرے پر ایک فلٹر استعمال کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے کے خدوخال ضرورت سے زیادہ بڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں کہ اچانک انہیں کیا ہوالیکن بعد میں پتا چلا کہ نادیہ حسین نے ویڈیو بنانے کے لیے ایک کیمرہ فلٹر کا استعمال کیا تھا جس کے باعث ان کا یہ حال ہوا۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں انہیں بتاتے دیکھا جاسکتا ہے کہ فلٹر اتنا بھی زیادہ نہیں ہونا چاہیے کہ انسان کا چہرہ ہی بدل جائے اور آنکھیں تو چلیں ابھی ٹھیک لگ رہی ہیں لیکن ہونٹ تو بالکل ہی خراب لگ رہے ہیں۔