پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan condemns martyrdom of three more Kashmiris

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل عام کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں ضلع بارہ اللہ میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت ہوئی ہے۔

5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے اب تک 580 سے زائد بے گناہ کشمیری بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انتہا پسندوں کے خلاف کارروائیوں کی بدصورت حقیقت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی قابض افواج کا خاص نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔پاکستان انکوائری کمیشن کے ذریعہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے اپنی 2018 اور 2019 کی کشمیر رپورٹس میں سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں:امریکی سازش کا بیانیہ

پاکستان ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Related Posts