لندن :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک دو روز میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، شیری رحمان اور سید نوید قمر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں بھی کیں۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان روانہ ہو چکے ہیں اور جلد وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ تقرری پہلے سے طے شدہ فیصلہ تھا۔
مزید پڑھیں:شہبازشریف، آصف زرداری سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








